پینتیس فیصد پاکستانیوں کی جانب سے مالی حالات کمزور قرار، پر امید عوام کی شرح میں اضافہ، سروے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پ±رامید پاکستانیوں کی شرح گزشتہ سِہ ماہی کے مقابلے میں 10فیصد بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 35فیصد پاکستانیوں نے مستقبل میں اپنے مالی حالات میں بہتری کی ا±مید کا اظہار کیا، ان شہریوں کا ماننا ہے کہ پاکستان میں مالی حالات بہتر ہوں گے۔دوسری جانب سروے میں 35 فیصد پاکستانی مایوس نظر آئے جن کا کہنا ہے کہ مالی حالات مزید کمزور ہوں گے، مایوسی کا اظہارکرنے والے پاکستانیوں کی شرح 2فیصد بڑھ کر 43 فیصد پر دیکھی گئی، ملکی مجموعی اور معاشی صورتحال پر پاکستانیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ تناسب نومبر 2023کی سطح پر برقرار ہے۔علاوہ ازیں 88فیصد نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 60 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کو کمزور کہا ہے، مستقبل میں ملکی معیشت میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 فیصد کم ہوکر 27 فیصد پر آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں