بلوچستان میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کیلئے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ بلوچستان میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔ پولنگ 2 اپریل صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔ انتخابات 7 جنرل نشستوں، خواتین اور ٹیکنو کریٹس کی دو دو نشستوں پر ہوں گے۔ 15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17 مارچ کو ہوگی۔ 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ اپلیٹ ٹریبونل 25 ماچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں موصول ہوں گے۔
Load/Hide Comments


