کابینہ تشکیل میں تاخیر حکومتی اتحادی جماعتوں کا مسئلہ ہے، یونس زہری
کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما ءاسلام (ف)کے اراکین اسمبلی میر یو نس عزیززہری اور میر ذابد ریکی نے کہا ہے کہ کا بینہ کی تشکیل میں تاخیر حکومت میں شامل اتحادی جما عتوں کا مسئلہ ہے فی الحال ہم اپوزیشن میں ہیں سینیٹ الیکشن کے بعد دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے بہر حال جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے جمعیت علما ءاسلام (ف)کے اراکین اسمبلی میر یو نس عزیززہری اور میر ذابد ریکی کا کہنا تھا کہ صو با ئی کا بینہ میں تاخیر حکومت میں شامل اتحادی جما عتوں کا مسئلہ ہے ہم فی الحال اپوزیشن میں ہیں نئی کا بینہ کی تشکیل کے سینیٹ الیکشن کے بعد با رے ہمیں بھی میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے ۔کیا جمعیت بلو چستان حکومت میں شامل ہو گی ؟کے سوال پر اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ فی الوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا جو ہو گا بعد میں دیکھا جا ئے گا البتہ جو ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گا ۔


