کینیڈا میں سفیر بنانے کے وعدے پر چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی، اسد قیصر
اسلام آباد (آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو ٹاسک دیا گیا کہ پی ٹی آئی کی 20 سیٹیں مسلم لیگ ن کو دیں ۔ بدلے میں انھیں کینیڈا میں سفیر بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سے پو چھتا ہوں کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے ۔ اس قسم کی حرکت کرو گے تو ہم مزاحمت کی سیاست کریں گے۔ دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو پی ٹی آئی کی بیس نشستیں ن لیگ کو دینے کا ٹاسک د ئیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس خدمت کے بدلے چیف الیکشن کمشنر سے انھیں کنینڈا میں سفیر بنانے کا وعد ہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں کوئی انسانیت ہے ۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوے کہا کہ اگر تم اس قسم کی حرکات کرو گے تو ہم مزاحمت کی سیاست کریں گے۔ ہم اگر صرف 10 ایم این اے بھی ہوئے تو بھی جدوجہد کریں گے۔ یہ ان کے باپ کا ملک نہیں یہ آئین کے تحت ملک چلے گا۔ ہوش کے ناخن لیں اس ملک کو بنانا ری پبلک نہ بنائیں۔ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ہم سے اگر لڑنا چاہتے ہو تو ہم ہر حد تک جائیں گے۔


