قومی اسمبلی میں غزہ کے حوالے سے قرار داد منظور، عالمی برادری سیز فائر کیلئے قردار ادا کرے، شازیہ مری
اسلام آباد(انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی شازیہ مری کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، شازی مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے اس قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوان اس دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کو قرارد یتا ہے، ہم اسرائیل کی جانب جنگ کی مذمت کرتے ہیں، جہاں حالیہ حملوں سے 21 قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جو ماہ مقدس میں امداد لینے کے لیے کھڑے تھے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری پر سیز فائر کے لیے زور دینے کے حوالے سے مزید فعال کردارا ادا کرے۔سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں، ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایک دفعہ بتا دیں کہ کیا انہوں نے ایک بار بھی کلبھوشن یادیو کا نام لیا، بعدازاں، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔


