آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں جعلی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں جعلی ہیں۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دوروہ نہیں کررہا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے پالیسی بات چیت کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں