پاکستانی بھینس نے زیادہ دودھ دے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

منڈی بہا الدین(آئی این پی)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک مقابلے میں مستانی نامی بھینس نے تمام بھینسوں سے زیادہ دودھ دے کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے علاقے
منڈی بہا الدین میں بھینسوں میں سب سے زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ ہوا جس میں نیلی راوی نسل کی مستانی نامی ایک بھینس نے مقابلے میں شامل تمام بھینسوں سے کہیں زیادہ (37 کلو سے زائد) دودھ دے کر نہ صرف آل پنجاب دودھ مقابلہ جیت لیا بلکہ سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کی بھینس کے پاس تھا جس نے 24 گھنٹوں میں32 کلو دودھ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں