پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے ساتھ مذاکرات کا آج دوسرا روز ،آئی ایم ایف نے حکومت سے مزید مطالبے کر دیے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی ، ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔آئی ایم ایف کی جانب سے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا جس پر حکومت نے مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔ علاوہ ازیں بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا، حکومت نے آئی ایم ایف کو اضافے کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کا سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کر دیا،واضح رہے کہ پاک آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی پر 1.1ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں