عمران خان سے ملاقات کی اجازت کا معاملہ، علی امین نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ، علی امین گنڈاپور نے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔مزید کہا گیا کہ عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ 12مارچ کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2ہفتے کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں