الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد کردی
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑا فیصلہ سنادیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کروانا ہمارا اختیار نہیں۔ بعدازاں صنم جاوید کے والد نے کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف پنجاب نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے حامد خان، سعید زلفی بخاری، صنم جاوید اور یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


