وزیر اعظم سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ طالب علم کی ملاقات،تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا عزم

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم بنام اکرام اللہ نے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ 2022کا سیلاب متاثرہ طالب علم ہے، شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم نے کہا کہ پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ، طالب علم کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ طالب علم اکرام اللہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غصے کا اظہار کیا، بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر طلبا کے لیے میرٹ پر اسکالرشپ کا منصوبہ لائیں گے، تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، خادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر ہونہار طلبا کو میرٹ پر بیرون ملک بھیجنے کی اسکیم شروع کی تھی، علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے طالب علم کے تمام تعلیمی اخراجات سرکار کی طرف سے اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں