آئی ایم ایف کو خط ملک دشمن عمل ، ملک کی خیر مانگنے کے بجائے بددعائیں دیتے ہیں،وفاقی وزیردفاع
سیالکوٹ(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میر علی میں دہشت گرد واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، کل لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن اور ہمارے جوان شہید ہوئے، دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والے ہمارے محسن ہیں، شہدا کے خلاف ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پرمہم چلائی، ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں ہوسکتی ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں اختلافات پرشہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے، یہ سیاسی جماعت اپنی شناخت کھوچکی، آج یہ بے نام پارٹی ہے، ناجانے کون اس پارٹی کو چلا رہا ہے،کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے۔تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک کی خیر مانگنے کے بجائے یہ اسے بد دعائیں دیتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔


