رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبوی میں آمد ہوئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایا کہ 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسول پر سلام پیش کیا جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ماہِ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران زم زم کی ایک لاکھ 44 ہزار بوتلیں اور 15 ہزار 243 افطار بکس تقسیم کیے گئے۔
Load/Hide Comments


