منی لانڈرنگ کیس پر سماعت، رہنما تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ پراسکیوشن کی راسخ، تحریم الہٰی سمیت دیگرکی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست پر سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔ پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں