رہنما تحریک انصاف کےخلاف ہرجانہ کیس، سربراہ اے این پی جیت گئے، 15کروڑ روپے ادائیگی کا حکم
پشاور(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کا کیس عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی جیت گئے، عدالت نے ہتک عزت کیس میں شوکت یوسفزئی کو 15کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاءتھے۔پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےد یا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی۔شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اسفندیار ولی نے 2019ءمیں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا۔


