خضدار میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سخت احتجاج کیا جایگا، آل پارٹیز، شہری ایکشن کمیٹی
خضدار (بیورو رپورٹ) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے وائس چیئرمین مولانا محمد اسحا ق شاہوانی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران میروانی،انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے نائب صدر جمیل قادر زہری،نیشنل پارٹی کے عبدالوہاب غلامانی،شیر احمد قمبرانی،نادر بلوچ،بشیر احمد ایڈووکیٹ،مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر حضور بخش زہری،ٹکری خلیل احمد گرگناڑی ودیگرنے کہا ہے کہ خضدار میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن بدتری کی جانب گامزن ہے،کیسکو غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیدنگ کر کے زمینداروں کے کھڑی فصلیں تباہ کر رہی ہے،تھانوں میں آیف آئی آر در ج کرنے کے بجائے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے 25 مارچ تک امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے وگرنہ ہم سخت ردعمل کا مظاہرہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں خضدار میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر تھی مگر حالیہ کچھ دنوں سے بد امنی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں قبل ازیں کہ مزید نقصان ہو جائے انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں خضدار ایک زرعی علاقہ ہے ملکی معیشت میں خضدار کے زمینداروں کا بنیادی کردار ہے مگر افسوس جب بھی زمینداروں کی فصلیں تیار ہوتی ہیں یا بوائی کا سیزن شروع ہوتا ہے تب مختلف فیڈروں سے بجلی منقطع کی جاتی ہے یا پھر طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جاتی ہے حالیہ دنوں میں خضدار کے زرعی فیڈروں سے یومیہ صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہے یہ نقصان صرف زمینداروں کو نہیں بلکہ پورے ملکی معیشت کا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ضلع خضدار کے زرعی فیڈروں پر غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے تمام زرعی فیڈروں پر بجلی بحال کی جائے اس کے علاوہ خضدار کے تھانوں میں جو سائل جاتے ہیں ان کی آیف آئی آر درج کرنے کے لئے تھانوں میں انہیں دھمکایا اور ڈرایا جاتا ہے تھانوں میں ڈرانے و دھمکانے کا سلسلہ بند کر کے سائلین کے درخواستوں کے مطابق ان کے مقدمات درج کئے جائیں اس کے علاوہ تاجروں کو کاروبار کے لئے پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں سہولیات کا فقدان ہے جہاں عام لوگ انجکشن تک بازار سے خریدلانے پر مجبور ہیں ہسپتال میں ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائے عوام کو سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ تک ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے نمائندوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ خضدار کے شہریوں کو درپیش مسائل خصوصا امن امان کی بدتر حالات کو پرامن بنانے میں اقدامات کریں۔


