شمالی وزیرستان چیک پوسٹ حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (آن لائن) شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے، پوری قوم تخریب کاری کے اس حملے میں جاں بحق فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہے، قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments


