آئندہ 2روز بعد ملک میں بارشوں کی پیش گوئی، مارچ کے آخر تک چھوٹے اسپیل آنے کا امکان
لاہور(انتخاب نیوز)چیف میٹرو لوجسٹ لاہور کی جانب سے آئندہ 2روز بعد ملک میں بارشوں کے نئے اسپیل کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اکرام الدین کا کہنا ہے کہ ملک میں 21مارچ کو بارش کا ایک نیا اسپیل داخل ہو رہا ہے اور بارش کا یہ اسپیل 3دن تک رہنے کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق اس اسپیل کے تحت خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ علاوہ ازیں مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے اسپیل آنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


