صدر، وزیراعظم نیب کے گریجویٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے،ورنہ ملک کے معاملات نہیں چلیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا نیب کی عدالت میں پانچواں سال شروع ہوگیا ہے، ایک نئی حکومت ملک میں آئی ہے چاہے جیسے بھی آئی ہے، صدر اور وزیراعظم دونوں نیب جیل میں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں، چاروں وزراعلی بھی نیب کی تفتیش بھگت چکے ہیں، اس حکومت نے جو قانون پاس کیے تھے وہ واپس لائیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر، وزیراعظم نیب کے گریجویٹ ہیں، آج کوئی افسر بھی کام کرنے کو تیار نہیں کیونکہ اس کو نیب کا خوف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں