راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر ہٹانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے استدعا مسترد کر دی
لاہور(انتخاب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگ پرنواز شریف کی تصویر اور راشن بیگ کی تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت کی تفصیلات کے مطابق دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویرہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیے گئے نگہبان رمضان پیکج کے راشن بیگز پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر اپوزیشن نے بھی تنقید کی تھی۔
Load/Hide Comments


