سوراب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی رقم سے کٹوتی، متاثرین کا احتجاج

سوراب (انتخاب نیوز) سوراب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی جانب سے احتجاج۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ جن کے لیے کال آتی ہے ان کے نام لے کر انھیں جلد ہی فارغ کیا جاتا ہے۔ جب سے امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوئی ہیں تب سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید عوامی احتجاج کے بادجود ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف کوئی حتمی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی۔ سسٹم میں خرابی کو جواز بنا کر سارا دن بٹھائے رکھتے ہیں۔ انتظار کر کر کے شام کو خالی گھر لوٹ جاتے ہیں۔ ڈیوائس ہولڈرز مستحقین کے رقم سے کٹوتی کرکے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں