برطانیہ سے تعلقات مزید مضبوط اور قیادت سے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم نے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات پر برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور خارجہ سکرٹری لارڈ ڈیوڈ کیمرون کا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ، تاریخی تعلقات ہیں،وسیع تر شعبوں میں قریبی تعاون اور بے پناہ سیاسی خیر سگالی مشترکہ ہے، وزیراعظم نے پاکستان بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے جلد اختتام کی اہمیت پر زوردیا اور کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام چاہتا ہے،وزیراعظم نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا،وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، آب و ہوا، عوام سے عوام کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں کی جلد از جلد بحالی پر زور دیا،پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی،برطانیہ میں مقیم 1.6 ملین مضبوط پاکستانیوں کے خدشات دور کرنے میں مدد ملے گی،وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم کے لیے نیک خواہشات اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی،وزیراعظم کا صحتیابی کے ساتھ ہی کنگ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی امید کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں