پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کے 4 ججز سماعت کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریبونلز کے ججز میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


