آئرلینڈ کے وزیراعظم اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیووراڈکر نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ آئرش وزیراعظم نے الیکشن سے 12 ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھادیا ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن استعفے کی بنیادی وجہ سیاسی ہی ہے۔ وراڈکر کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے سب سے بہتر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائن گیل کے صدر اور لیڈر کے طور پر بھی ابھی مستعفی ہورہے ہیں اور جانشین کے منتخب ہوتے ہی وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں