گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کرنیوالوں کی لاشیں لواحقین کو دی جائیں، گلزار دوست بلوچ
گوادر (انتخاب نیوز) ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ گلزار دوست بلوچ نے گوادر اسپتال میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کرنیوالوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکارکردیا۔ آج صبح حکام نے لاشیں حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تاہم بعدازاں انہوں نے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ گوادر سول ہسپتال میں کل صبح سے میتوں کی وصولی کیلئے تجابان، تربت، گیشکور اور دیگر علاقوں سے آئے لواحقین روزے کی حالت میں انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کیلئے گوادر میں موجود ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لواحقین کو لاشیں دی جائیں۔
Load/Hide Comments


