بلوچستان ہائی کورٹ نے وندر ڈیم کی تعمیر کے ٹینڈر پر صوبائی حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا
لسبیلہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے وندر ڈیم کی تعمیر کے ٹینڈر پر صوبائی حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا متاثرہ فریقین نے عدم شفافیت کے حوالے سے ٹینڈر دستاویزات پر اعتراض داخل کیا تھا تمام کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو ٹینڈر میں شرکت کی اجازت دی جائے عدالت عالیہ کا حکم اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ وندر ڈیم جو کہ وفاقی حکومت کے فراہم کردہ فنڈز سے تعمیر کئے جانے کا منصوبہ ہے اور واپڈا کے ذریعے مکمل ہونا تھا لیکن بعدازاں کسی وجہ سے یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا گزشتہ ماہ محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان نے اس منصوبے کے ٹینڈر کے حوالے سے پری کوالی فیکشن طلب کی جس سے پٹیشنرز کے مطابق مخصوص ٹھیکیداروں کو یہ ٹھیکہ دینے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا متاثرہ کمپنیوں اور ٹھیکیداروں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعاء کی تھی کہ یہ اوپن مقابلے کے حوالے سے ٹینڈر دیا جائے نہ کہ مخصوص ٹھیکیداروں کو حصہ لینے کی اجازت ہو عدالت عالیہ نے متاثرہ فریق کی پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اسطرح سے ٹینڈر جاری کیا جائے کہ تمام خواہشمند پارٹیاں اس میں حصہ لے سکیں اور میرٹ کی بنیاد پر وندر ڈیم کی تعمیر کا کام دیا جائے.۔


