سول اعزازات کی تقاریب، عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا
لاہور(انتخاب نیوز)صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب منعقد ہوئیں، ان تقاریب میں تعلیم، صحت، کھیل ، فن اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔گورنر ہاو¿س پنجاب میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو ان کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ، تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، اسی طرح اداکاری میں بہترین کارکردگی پر سجل علی اور جگن کاظم ، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹرمحمد یار، ڈاکٹرعامرسعید، ڈاکٹر محمد ضیا جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔اسی طرح سندھ گورنر ہاﺅس میںبھی ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 76افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے گئے، اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔علاوہ ازیں گورنر ہاﺅس بلوچستان میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام گورنربلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا، قائم مقام گورنر نے عبدالقدوس بزنجو، عبدالکریم بریالائی اور لال جان جعفر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔


