پشاور میں زیر حراست ملزم نے حوالات میں خودکشی کرلی

پشاور (انتخاب نیوز) پشاورکے تھانہ شاہ پور میں زیر حراست ملزم نے حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کو آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر حوالات میں بند کیا گیا تھا جہاں ملزم نے حوالات کے واش روم میں تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا اور گھر کی خواتین پر تشدد کرتا تھا۔اے ایس پی تیمور خان کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، ملزم کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، وڈیو کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق والدہ کی شکایت پرملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں