ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت میں ایک اور اہم عہدہ دے دیا گیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت میں ایک اور اہم عہدہ دے دیا گیا۔ پیر کونجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی بنادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے صلاح الدین حیدرآباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں۔مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ایم کیو ایم رکن اسمبلی صلاح الدین کی ملاقات ہوئی جس میں نئی ذمہ داریوں اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں