حکومت سندھ کا صوبے میں کار پوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ
کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے زرعی شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس نے بتایا کہ مراد علی شاہ کی زیرِ سربراہی ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوا جس میںوزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بنجر زمین پر کارپوریٹ فارمنگ کیلئے بیج، رعایتی نرخوں پر کھاد اور پانی جیسی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تجاویز طلب کی ہیںانہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ اس مقصد کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے تاکہ کارپوریٹ فارمنگ سے متعلق منصوبوں کو شروع کیا جاسکے۔مختلف ونگز بشمول تحقیقی مراکز کو کسانوں، کاشتکاروں اور معیشت کے بہترین مفاد کیلئے مضبوط بنایا جائے۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بنجر زمین پر کارپوریٹ زرعی فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مقامی کاشتکاروں کو کارپوریٹ فارمنگ میں یکساں مواقع فراہم ملیں گے، اور کاشتکاری کیلئے جدید طریقے اپنانے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ سابقہ نگران حکومت سندھ نے نجی کمپنی کے ساتھ معاہد کیا تھا جس کے تحت 6 اضلاع میں 52 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کارپوریٹ فارمنگ کیلئے دینے کامعاہدہ کیاگیاتھا۔


