جس کا باپ پورے ملک کھا گیا وہ بچہ ٹی وی پر بیٹھ کر صداقت کا بھاشن دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، علی زیدی

کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر درعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول زرداری کا تحریک انصاف کی حکومت پر کرپشن کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جس کا باپ پورے ملک کھا گیا وہ بچہ ٹی وی پر بیٹھ کر صداقت کا بھاشن دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،جو خود حرام کی کمائی کھا کھا کر بڑا ہوا ہو وہ صداقت سیکھا رہا ہے،جس کی جماعت قتل و غارت میں ملوث ہے وہ صداقت کی باتیں کررہا ہے،علی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں مخالفین پر شاعرانہ انداز اپنایا اورتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’ضرورت تھی اجالوں کی اندھیرا کردیا تم نے‘’کہ لفظ رہنمائی کو بھی گمراہ کردیا تم نے‘’تجارت کر کے لاشوں کی محل تعمیر کرتے ہو‘’غریبوں کے لہو سے دلوں میں رنج بھرتے ہو‘’یہ کمزور آدمی کیا، جانور بھی گھبراے گا تم سے‘’جیو گے جب تک، شیطان بھی شرمائے گا تم سے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں