انڈس ہائی وے پر حادثہ، گاڑی گڑھے میں گرنے سے 3مسلح افراد ہلاک

جامشورو(انتخاب نیوز)انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3مسلح افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ جامشورو کے قریب پیش آیا ، انڈس ہائی وے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوںمسلح افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں