امن و امان کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتِ حال کو جواز بناکر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔عامر مغل نے کہا کہ اگر حکومت دارالحکومت میں بھی جلسے کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں