کراچی میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا

کراچی (انتخاب نیوز)شہر قائد میں دل خراش واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار نے بھائی کے ساتھ مل کر جائیداد کی خاطر ریٹائرڈ اہلکار باپ کو ہی قتل کر ڈالا، پولیس کے مطابق گزشتہ روز ریٹائرڈ اہلکار سلیم انصاری کی سوختہ لاش گھر سے برآمد ہوئی ، ملزمان کی جانب سے قتل کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی لیکن پوسٹ مارٹم نے بھید کھول دیا، بعد ازاں ایک بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں