بلوچستان سینیٹ انتخاب، امیدواروں کو اتفاق رائے سے منتخب کرایا جائیگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں سینیٹ انتخاب کیلئے صوبے کی پارلیمانی جماعتوں کی حکمت عملی تیار۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں تمام 11 سینیٹرز کو اتفاق رائے سے منتخب کرایا جائے گا۔ پی پی کے تین، اے این پی اور نیشنل پارٹی کے ایک، ایک امیدوار کو کامیاب بنایا جائیگا، ن لیگ، جے یو آئی، بی اے پی کے امیدواروں کا فیصلہ چند روز میں کرلیا جائیگا۔ اس سلسلے میں ذمے داریاں اسپیکر سردار ایاز صادق کو تفویض کردی گئیں۔ بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب 2 اپریل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں