سوشل میڈیا کچے کے ڈاکوں کا بہترین ہتھیار، اغوا، تاوان اور قتل کی وارداتوں میں اضافے کا سبب
کراچی (انتخاب نیوز) سندھ اورپنجاب میں کچے کے علاقے برسوں سے ڈاکو?ں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیے جاتے ہیں، ڈاکو?ں کی جانب سے سوشل میڈیا کے آزادانہ استعمال کے بعد اغوا، اغوائ برائے تاوان اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خطرناک ڈاکو?ں کے گروہ اپنا شکار تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر کبھی سستی گاڑیوں کا اشتہار دے کر شہریوں کو پھنساتے ہیں تو کبھی مویشیوں کی خریداری، کبھی لڑکیوں کی آوازکے ذریعے نو گو ایریا میں بلاتے ہیں اور یوں شہری ان خطرناک ڈاکو?ں کے چنگل میں ایسے پھنستے ہیں کہ زندگی بھرکی جمع پونجی ڈاکو?ں کو دے کر جان بچانی پڑتی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم کا استعمال کرکے ڈاکو?ں کی جانب سے مغویوں کی وڈیوز وائرل کرنا، خوف و ہراس پھیلانا اور اہلخانہ تک یہ تکلیف دہ مناظر پہنچاکر لاکھوں روپے تاوان طلب کرنا اس گھنا?نے کھیل کا حصہ بن چکا ہے۔ مغوی کی بلر کی گئی فوٹیج اور تاوان کی رقم اداکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کی فوٹیج استعمال کی جاتی ہے۔


