سی پیک کے ستون گوادر بندرگاہ پر سیکورٹی و دیگر حالات ٹھیک نہیں، مشاہد حسین
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینئر سیاست دان، صحافی و سابق سینیٹر مشاہد حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے اہم ستون گوادر بندرگاہ پر سیکورٹی حالات ٹھیک نہیں، فارن پالیسی کے تحت چین کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ سی پیک کا واشنگٹن میں زیربحث ہونا چین کو پسند نہیں آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان چین تعلقات، ساٹھ سالہ دیرینہ اسٹریٹیجک تعلقات ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ ہر موقع پر چٹان کی طرح کھڑا ہے لیکن اگر آج ان کے تعلقات کی بنیاد سی پیک کی ڈسکشن واشنگٹن میں ہورہی ہے، چاہے اس کی جو بھی وجوہات ہو، چین کو پسند نہیں آئے گا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ جو گراو¿نڈ کی صورتحال ہے، سی پیک کے ستون گوادر بندرگاہ پر سیکورٹی و دیگر حالات ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس صورتحال کو فارن پالیسی کے فہرست میں پہلے نمبر پر اگر افغانستان ہے تو دوسری اہمیت سی پیک کو توانائی بخشنا، چاہنیز کو پھر سے اعتماد دلانا اور اس کو بحال کرنا ہونا چاہیے کیونکہ یہ ہماری اقتصادی آزادی کی ضامن اور چین کیساتھ قربت کی اہم ستون بھی ہے۔


