ماسکو واقعہ سے تعلق نہیں، یوکرینی صدر ، روسی جہازوں پر بڑا حملہ
کیف(این این آئی)یوکرین نے روس کے زیر قبضہ جزیرہ نما کریمیا پر راتوں رات حملوں میں 2 بڑے روسی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے زیر استعمال انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا۔قطری نشریاتی ادارہ کے مطابق یوکرینی فوج نے کہا کہ یوکرین کی دفاعی افواج نے آزوف اور یامل کے بڑے لینڈنگ بحری جہازوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ ایک کمنیونیکشین سینٹر اور کریمیا میں روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا۔یوکرینی فوج کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے اہداف کو کیسے نشانہ بنایا لیکن ماسکو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کریمیا کی بندرگاہ پر 10 سے زیادہ میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو یوکرین کو ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں یوکرین کے شہریوں سے خطاب کیا۔اپنی تقریر میں زیلنسکی نے پیوٹن کے اس بیان کا جائزہ لیا،زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن اور دیگر روسی حکام نے حملے کے لیے یوکرین کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی اور اس سے پہلے بھی ایسے ہی اقدامات کیے تھے روسی ہمیشہ ایک ہی طریقے استعمال کرتے ہیں۔زیلنسکی نے روسی فوج پر یوکرین اور اس ملک میں رہنے والے لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا۔


