لاپتہ افرادکی تصاویر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی تصاویر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں 15 سالہ بچے سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ محمد طارق خان عوامی کالونی جبکہ فہیم انڈا اور یاسین کلفٹن بقیہ نمبر34صفحہ7پر
کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے۔ محمد یوسف پیر آباد، عبد اللہ سرجانی ٹاﺅن اور جنید احمد نیو کراچی سے لاپتہ ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے 15 سالہ طارق، یوسف، جاوید و دیگر شہریوں کی بازیابی ہو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کی تصاویر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں