کراچی، بلدیہ ٹاﺅن میں دستی بم حملہ، متعدد افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی بلدیہ ٹاﺅن نمبر 3 میں دستی بم حملہ، متعدد افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن نمبر 3 میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن میں شہری کے گھر پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پہلے محمد اقبال کا پوچھا، ملزمان شہری کے گھر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں