حب پولیس ڈاکوﺅں، چوروں، لٹیروں کی سہولت کار بن گئی، عوام غیر محفوظ، لٹنے پرم جبور

حب (نمائندہ انتخاب) حب پولیس عوام کی محافظ یا ڈاکو چور لیٹروں کی سہولت کار سرعام شہریوں کو لوٹا جارہا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے بنک سے رقم نکال کر جانے والا ایک اور شہری مسلح ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹ گیا ایس ایس پی اور SHOsکے بیٹرز عید آپریشن میں مصروف حب ،ساکران کے تمام ناکہ جات چیک پوسٹیں ایس ایس پی کے بیٹرز نے سنبھال لیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر اور انڈسٹریل سمیت ساکران میں چوری ڈکیتی لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں پیر کے روز ہائیٹ تھانہ کے حدود نظر چورنگی کے ایک بنک سے 5لاکھ روپے رقم نکال کر گھر جانے والے ماموں بھانجے کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈاکوﺅں نے عثمانیہ موڑ کے قریب لوٹ لیا اور فرار ہو گئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے پسٹل کے بٹ مار کر دونوں کو لہو لہان کردیا بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز رحمت اللہ چھٹہ اور ا±سکا بھانجہ محمد موسیٰ چھٹہ 5لاکھ روپے کی رقم نظر چورنگی پر واقع ایک بنک سے نکال کر گھر جارہے تھے کہ عثمانیہ موڑ کے قریب تعاقب میں آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر روک کر رقم چھین لی اس موقع پر مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے پسٹل کے بٹ مار کر دونوں ماموں بھانجے کو لہولہان کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے واضح رہے کہ حب شہر انڈسٹریل ایریا اور ساکران میں لوٹ مار چوری ڈکیتی کی وارداتوں تسلسل سے جاری ہیں جبکہ پولیس اہلکار اور SSPسمیتSHOsکے بیٹرز بالا افسران کے لئے مال جمع کرنے کیلئے عید آپریشن میں مصروف ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ SSPحب نے تمام تھانوں کی حدود میں قائم ناکہ جات اور پولیس چیک پوسٹوں پر اپنے مخصوص بیٹرز بٹھا رکھے ہیں جبکہ زاہد اور ضیائ نامی اہلکار ہیڈ بیٹرہیں جو کہ روزانہ شام کی رقم جمع کرکے بالا حکام کو پہنچاتے ہیں مزید برآں بدنام زمانہ اسمگلنگ روٹ سسی پنوں پر روٹ پر قائم عباسی چوکی پر تعینات ایک انچارج سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ وہ چوکیوں پر محض چوکیدار ہیں مال جمع کرنے والے اور لوگ ہیں وہ روزانہ دو سو روپے دہاڑی پر ڈیوٹی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں