ویٹرنری ڈاکٹرز کو پچھلے 5 سال سے کوئی اسامی نہیں دی گئی، بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز
کوئٹہ (پ ر) ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید زہری بم کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ایک امیر خطہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہر بدلتی ہوئی حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کیوجہ سے اس وقت کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، بےروزگاری عروج پر ہے نوجوان ڈگری لئے روڈوں پر سراپا احتجاج ہیں حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ویٹرنری ڈاکٹرز جن کی تعداد اس وقت 1600 سے تجاوز کرگئی ہے اور عوامی نمائندے بند کمروں میں عوام دشمن غلط پالیسیاں بنارہی ہیں۔ صدر نے بتایا کہ اگر حکومت نے بےروزگاری کے خاتمے اور ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے 650 اسامیاں تخلیق کرنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو جلد بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیں گے۔
Load/Hide Comments


