ایران سے گیس خریدنے پر ہم پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایران سے بات کی ہے کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔ اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے، اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کیخلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں