ہواﺅں کا سلسلہ داخل، بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات
کوئٹہ(انتخاب نیوز)مغربی ہواﺅں کے ساتھ بارشوں کا نیا سسٹم نے بلوچستان میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے صوبے کے شمالی، وسطی اور مغربی اضلاع میں بارشیں ہونگی،نئے سسٹم سے کوئٹہ سمیت صوبے کے 17 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق چمن، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، زیارت، شیرانی ، لورالائی ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، قلات، خضدار اور سوراب میں بارش کا امکان ہے، الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں سے کچے مکانات، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


