شانگلہ خودکش حملہ، نا معلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پولیس کا سی ٹی ڈی کو خط

سوات(انتخاب نیوز)بشام پولیس نے شانگلہ قافلے پر خودکش حملے میں نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے سوات کے محکمہ سی ٹی ڈی کو خط ارسال کر دیا، تفصیلات کے مطابقتھانہ بشام کے اسٹیشن ہاو¿س افسر بخت ظاہر خان کے مطابق انہوں نے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے کر سی ٹی ڈی سوات کو بشام حملے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پیش کر دی ہے جس میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد کی جانیں گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بشام کے حساس علاقوں اور خاص طور پر پراجیکٹس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت کوہستان سے تعلق رکھنے والا ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا تھا اورحادثے کا شکار ہونے والوں کی میتیں اسلام آباد منتقل کر دی گئی تھیں جہاں سے انہیں چین روانہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں