پنجگور عوام کو چوروں اور ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

پنجگور(انتخاب نیوز)آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا گیا پنجگور میں امن وامان کی صورت حال تشویشناک ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات سے ایک درجن کے قریب موٹرسائیکل چھینے گئے ہیں یا چوری کرکے لے گئے ہیں امن وامان کی اس مخدوش صورتحال کے باعث عوام ماہ صیام کے دوران قرب میں مبتلا ہیں شام ڈھلتے ہی شہر میں چوری اور ڈکیتی کا بازار گرم ہوتا ہے۔پولیس اور انتظامیہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ نہ بازار میں لوگ محفوظ ہیں نہ شاہراہوں پر ہر طرف خوف و حراس کا سماءہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ہم اپنے عوام کو چوروں اور ڈاکوو¿ں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مزید غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو نہیں کیا تو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں