بلوچستان سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3کلو 700گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس کی جانب سے خفیہ کارروائی کی گئی جس میں بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا اور بلوچستان سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت فراز ولد حاجی حاصل کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 3کلو 700گرام آئس برآمد کر لی گئی، پولیس کے مطابق برآمد کردہ منشیات کا تعلق تربت بلوچستان سے ہے، گرفتار ملزم تربت سے مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، ملزم کو خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات مافیا سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بھی منشیات مافیا کے اہم ارکان کی تفصیلات حاصل ہوئیں ہیں۔علاوہ ازیں گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش و کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں