ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت، وزیراعظم چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کوچیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں