ہوٹل کی بالکونی سے گرنے والا شخص دوسرے شخص پر جا گرا، دونوں ہلاک
اسپین میں ہوٹل کی7 ویں منزل سے گرنے والے شخص کی نیچے کی بالکونی میں موجود دوسرے شخص سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں اسپین کے ہوٹل میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک برطانوی شخص ہوٹل کی 7 منزلہ عمارت سے گرا اور نیچے بالکونی میں موجود ایک اور شخص سے ٹکرایا جس کے باعث دونوں ہلاک ہو گئے۔میل آن لائن کے مطابق برطانوی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے اسپین کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرا تھا جہاں وہ 7ویں منزل سے گرنے کے بعد نیچے بالکونی میں موجود دوسرے ہسپانوی شخص سے ٹکرایا جس سے دونوں ہی جان سے گئے۔اس ضمن میں ہسپتانوی حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے گرکر ہلاک ہونے والے برطانوی شہری کے خاندان کی مدد کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


