وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ججز کے خط معاملے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہائی، ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ بیس منٹ رہا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز کے خط والے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وزیر اعظم نے ملاقات کی، واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا تھا۔ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔علاوہ ازیں ملاقات کے بعد وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں